حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’الدعاء لا یرد بین الأذان والإقامۃ فادعوا‘‘[1] اذان اور اقامت کے درمیان دعاء رد نہیں کی جاتی ،لہٰذا دعاء کیا کرو۔ ۵- فرض نمازوں کی اذان کے وقت: حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ثنتان لا تردان،أو قلما تردان: الدعاء عند النداء،وعند البأس حین یلحم بعضھم بعضا‘‘[2] |
Book Name | دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مکتب توعیۃ الجالیات بقبۃ القصیم |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 263 |
Introduction |