Maktaba Wahhabi

141 - 263
آب زمزم اس مقصدکی تکمیل کے لئے ہے جس کے لئے اسے نوش کیا جائے۔ ۱۲-سجدہ کی حالت میں : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’أقرب ما یکون العبد من ربہ وھو ساجد فأکثروا الدعاء‘‘[1] بندہ اپنے رب سے سب سے زیادہ قریب سجدہ کی حالت میں ہوتا ہے،لہٰذا کثرت سے دعاء کیا کرو۔ ۱۳- رات میں نیند سے بیدار ہونے اور دعاء ماثور پڑھنے کے وقت: حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:جو شخص رات میں بیدار ہو اور کہے: ’’ لا إلہ إلا اللّٰہ وحدہ ،لا شریک لہ ،لہ الملک،ولہ الحمد،وھو علی کل شيئٍ قدیر،الحمد للّٰہ ،وسبحان
Flag Counter