Maktaba Wahhabi

142 - 263
اللّٰہ،ولا إلہ إلا اللّٰہ ،واللّٰہ أکبر،ولا حول ولا قوۃ إلا باللّٰہ۔‘‘ اللہ واحد کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں ،اس کا کوئی شریک نہیں ،اسی کی بادشاہت ہے،اسی کے لئے تمام تعریفیں ہیں ،اور وہ ہر چیز پر قادر ہے،تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں ،اور اللہ کی ذات پاک ہے،اور اللہ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں ،اور اللہ سب سے بڑا ہے،اور اللہ کی توفیق کے بغیر کوئی تصرف اور کوئی قوت و اختیار نہیں ۔ اور پھر کہے: ’’اللھم اغفرلي۔‘‘(اے اللہ تو مجھے بخش دے) یا دعاء کرے تو اس کی دعاء قبول ہو جائے گی اور اگر وضو کرے اور نماز پڑھے تو اس کی نماز قبول ہوگی۔[1] ۱۴-مچھلی والے(حضرت یونس علیہ السلام)کی دعاء کے ذریعہ دعاء کرنے کے وقت:
Flag Counter