Maktaba Wahhabi

144 - 263
دعاء ضرور قبول ہوتی ہے۔ ۱۵-مصیبت میں دعاء ماثور پڑھنے کے وقت: حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ،وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’ما من مسلم تصیبہ مصیبۃ فیقول ما أمرہ اللّٰہ : إنا للّٰہ وإنا إلیہ راجعون،اللھم أجرني في مصیبتي،واخلف لي خیراً منھا إلا أخلف اللّٰہ لہ خیراً منھا‘‘[1] جو بھی مسلمان کسی مصیبت سے دو چار ہوتا ہے اور اللہ کی حکم کردہ دعا:(بے شک ہم اللہ کے لئے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں ،اے اللہ تو مجھے میری مصیبت میں اجر عطا فرما اور مجھے اس سے بہتر بدل عطا فرما)پڑھتا ہے ،تو اللہ تعالیٰ اسے اس مصیبت سے بہتر بدل عطا فرماتا ہے۔ ۱۶-آدمی کے مرنے کے بعد لوگوں کے دعاء کرنے کے وقت: حضرت ام سلمہ سے مروی ہے ،وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter