Maktaba Wahhabi

146 - 263
اے رب العالمین!ہماری اور ان کی مغفرت فرما،اور ان کی قبر میں کشادگی فرما،اور اس میں ان کے لئے روشنی اور نور عطا فرما۔[1] ۱۷- دعاء استفتاح میں درج ذیل دعاء پڑھنے کے وقت: ’’اللّٰہ أکبر کبیراً ،والحمد للّٰہ کثیراً ،وسبحان اللّٰہ بکرۃ و أصیلاً۔‘‘ اللہ سب بڑا ہے،اور اللہ کے لئے خو ب خوب تعریفیں ہیں ،اور صبح و شام اس کی ذات پاک ہے۔ صحابۂ کرام میں سے ایک شخص نے یہ دعاء استفتاح پڑھی،تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’عجبت لہا،فتحت لھا أبواب السماء‘‘،مجھے اس دعاء سے بڑا تعجب ہوا،اس دعاء کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیئے گئے۔[2] ۱۸- دعاء استفتاح میں درج ذیل دعاء پڑھنے کے وقت: ’’الحمد للّٰہ حمداً کثیراً طیباً مبارکاً فیہ۔‘‘ اللہ تعالیٰ ہی کے لئے بکثرت،پاکیزہ اور بابرکت تعریفیں ہیں ۔
Flag Counter