Maktaba Wahhabi

154 - 263
نے فرمایا: ’’ ادع تجب وسل تعط‘‘[1] دعاء کرو تمہاری دعاء قبول ہوگی،اور مانگو عطا کیا جائے گا۔ ۲۴-نماز میں سلام پھیرنے سے قبل درج ذیل دعاء پڑھنے کے وقت: ’’اللھم إني أسألک یا اللّٰہ الواحد الأحد الصمد الذي لم یلد ولم یولد،ولم یکن لہ کفوا أحد،أن تغفرلي ذنوبي،إنک أنت الغفور الرحیم۔‘‘ اے اللہ!میں تجھ سے سوال کرتا ہوں ،اے تنہا،اکیلا،بے نیاز اللہ جس نے نہ جنا ہے نہ جنا گیا ہے،اور نہ جس کا کوئی ہمسر اور مقابل ہے کہ تو میرے گناہوں کو بخش دے،بے شک تو بخشنے والا انتہائی
Flag Counter