Maktaba Wahhabi

158 - 263
حقیقت میں تم نے اللہ سے اس کے اس نام کے وسیلہ سے سوال کیا ہے کہ جب اس کے واسطہ سے اس سے سوال کیا جاتا ہے تو عطا فرماتا ہے،اور جب اس کے واسطہ سے دعاء کی جاتی ہے تو وہ قبول کر لیتا ہے۔ ۲۷-وضو کے بعد مسلمان کے دعاء ماثور پڑھنے کے وقت: حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’مامنکم من أحد یتوضأ فیسبغ الوضوء ثم یقول: أشھد أن لا إلہ إلا اللّٰہ وحدہ لا شریک لہ ،وأشھد أن محمداً عبدہ ورسولہ؛ إلا فتحت لہ أبواب الجنۃ الثمانیۃ یدخل من أیھا شاء‘‘[1] تم میں سے جو کوئی اچھی طرح وضو کرتا ہے اور پھر کہتا ہے:’’أشھد أن لا إلہ إلا اللّٰہ وحدہ لا شریک لہ ،وأشھد أن محمداً
Flag Counter