Maktaba Wahhabi

159 - 263
عبدہ ورسولہ‘‘(میں گواہی دیتا ہو ں کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ،وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ،اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں)اسکے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں وہ ان میں سے جس سے بھی داخل ہوناچاہے داخل ہو جائے۔ ۲۸- عرفہ کے دن عرفات کے میدان میں حاجی کے دعاء کرنے کے وقت: حضرت عمرو بن شعیب سے روایت ہے ،وہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’خیر الدعاء دعاء یوم عرفۃ ،وخیر ما قلت أنا والنبیون من قبلي: لا إلہ إلا اللّٰہ وحدہ لا شریک لہ،لہ الملک،ولہ الحمد،وھو علی کل شيء قدیر‘‘[1] سب سے بہتر دعاء عرفہ کے دن کی دعاء ہے،اور سب سے بہتر بات
Flag Counter