Maktaba Wahhabi

210 - 263
جو بھی مسلمان بندہ اپنے بھائی کے لئے اس کی عدم موجودگی میں دعاء کرتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے: اور تیرے لئے بھی اسی کے مثل۔ ۲- مظلوم کی دعاء: حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ کو یمن کی طرف روانہ فرمایا،اور ابن عباس نے پوری حدیث بیان کی اور اس میں ہے کہ آپ نے فرمایا: ’’واتق دعوۃ المظلوم فانہ لیس بینہ وبین اللّٰہ حجاب‘‘[1] اور مظلوم کی بددعا سے بچنا کیوں کہ اس کے اور اللہ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ۔ اور اسی قبولیت کے تعلق سے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کا ابو سعدہ کے ساتھ پیش آنے والا وہ واقعہ بھی ہے کہ جب ابو سعدہ نے حضرت سعد کے سلسلہ میں سوال کرنے والے کے جواب میں کہا تھا کہ: جب تم ہمیں قسم دیتے ہو تو حقیقت یہ ہے کہ سعد کسی سریہ(فوجی دستہ)کے ساتھ لڑائی میں نہیں جاتے
Flag Counter