Maktaba Wahhabi

265 - 263
حضرت بسر بن ارطاۃ سے مروی ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دعاء کرتے ہوئے سنا: ’’اللھم أحسن عاقبتنا في الأمور کلھا وأجرنا من خزي الدنیا وعذاب الآخرۃ‘‘[1] اے اللہ!تمام معاملات میں ہمارے انجام کو اچھا کردے‘ اور ہمیں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے بچا۔ (۶)- اللہ تعالیٰ سے نعمت کی ہمیشگی کا سوال کرنا اور نعمت کے زوال سے پناہ مانگنا: سب سے بڑی نعمت دین کی نعمت ہے،حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایاکرتے تھے: ’’اللھم أصلح لي دیني الذي ھو عصمۃ أمري،وأصلح لي دنیاي التي فیھا معاشي،وأصلح لي آخرتي التي إلیھا معادي،واجعل الحیاۃ زیادۃً لي في کل خیرٍ،
Flag Counter