تین مراتب ہیں : ۱-پہلا مرتبہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر دعاء سے پہلے اور اللہ کی حمد و ثنا کے بعد درود پڑھا جائے۔ ۲- دوسرا مرتبہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر دعاء کے شروع میں ،درمیان میں اور اخیر میں درود پڑھا جائے۔ ۳-تیسرا مرتبہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر دعاء کے شروع میں اور اخیر میں درود پڑھا جائے،اور اپنی ضرورت کو درمیان میں رکھا جائے ۔[1] (۲)-آسانی اور پریشانی ہر دو حالتوں میں دعاء کرنا: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’من سرہ أن یستجیب اللّٰہ لہ عند الشدائد والکرب فلیکثر الدعاء في الرخاء‘‘[2] |
Book Name | دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مکتب توعیۃ الجالیات بقبۃ القصیم |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 263 |
Introduction |