Maktaba Wahhabi

97 - 263
٭ مشروع وسیلہ کی تین قسمیں ہیں : پہلی قسم: دعاء میں اللہ کے کسی نام یاصفت کا وسیلہ لینا: مثلاً دعاء کرنے والا اپنی دعاء میں کہے: ’’اے اللہ میں تجھ سے اس وسیلہ سے دعاء کرتا ہوں کہ تو رحمن‘ رحیم‘لطیف اورخبر رکھنے والا ہے کہ تو مجھے عافیت عطا فرما‘‘ یا یوں کہے کہ:’’ اے اللہ میں تجھ سے تیری اس رحمت کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں جو ہر چیز کو محیط ہے‘ کہ تو مجھ پر رحم فرما اور مجھے بخش دے‘‘،اسی لئے اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿وَلِلّٰہِ الْأَسْمَاْئُ الْحُسْنیٰ فَادْعُوْہُ بِھَاْ﴾ [1] اور اللہ تعالیٰ کے اچھے اچھے نام ہیں ،لہٰذا انہی کے واسطے سے اس سے دعاء کرو۔ نیز حضرت سلیمان علیہ السلام کی ایک دعا یہ تھی جس کو اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے: ﴿ قَاْلَ رَبِّ أَوْزِعْنِيْ أَنْ أَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِيْ أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَی وَاْلِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَاْلِحاً تَرْضَاْہُ وَأَدْخِلْنِيْ بِرَحْمَتِکَ فِيْ عِبَاْدِکَ الصَّاْلِحِیْنَ﴾ [2]
Flag Counter