Maktaba Wahhabi

100 - 156
أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الزَّکَاۃِ زکاۃسے متعلق دعائیں مسئلہ نمبر 138 زکوٰۃ کا مال وصول کرنے والے(تحصیلدار)کو زکوٰۃ لانے والوں کے لئے درج ذیل دعا کرنی چاہئے۔ عَنِ ابْنِ اَبِیْ اَوْفَی رضی اللّٰه عنہ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم اِذَا اَتَاہُ قَوْمٌ بِصَدَقَتِہِمْ قَالَ((اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی آلِ فُلاَنٍ))فَاتَاہُ اَبِیْ بِصَدَقَتِہِ فَقَالَ ] اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی آلِ اَبِیْ اَوْفَی [۔مُتَّفِقٌ عَلَیْہِ[1] حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب لوگ اپنے صدقات لے کر آتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے((اے اللہ! فلاں لوگوں پر اپنی رحمت نازل فرما۔))جب میرا باپ اپنا صدقہ لے کر آیا تو فرمایا((اے اللہ! آل ابی اوفیٰ پر اپنی رحمت نازل فرما۔))اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter