Maktaba Wahhabi

117 - 156
أَ لْأَدْعِیَـــۃُ الْجَـــــامِعَـــۃِ جامع دعائیں مسئلہ نمبر 155 دنیا و آخرت کی بھلائی کی دعا۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : کَانَ اَکْثَرُ دُعَائِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم((اَللّٰہُمَّ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ))مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[1] حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اکثر دعا یہ ہوتی((یا اللہ! ہمیں دنیا میں بھی خیر عطا فرما اور آخرت میں بھی اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے۔))اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ ] اَللّٰہُمَّ اصْلِحْ لِیْ دِیْنِی الَّذِیْ ہُوَ عِصمَۃُ اَمْرِیْ وَ اَصْلِحْ لِیْ دُنْیَایَ الَّتِیْ فِیْہَا مَعَاشِیْ وَ اَصْلِحْ لِیْ آخِرَتِیَ الَّتِیْ فِیْہَا مَعَادِیْ وَاجْعَلِ الْحَیَاۃَ زِیَادَۃً لِیْ فِیْ کُلِّ خَیْرٍ وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَۃً لِیْ مِنْ کُلِّ شَرٍّ[ رَوَاہُ مُسْلِمٌ [2] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے((یا اللہ! میرے دین کی اصلاح فرما جو میرے انجام کا محافظ ہے میری دنیا کی اصلاح فرما جس میں میری روزی ہے میری آخرت کی اصلاح فرما جہا ں مجھے(مرنے کے بعد)پلٹ کر جانا ہے میری زندگی کو نیکیوں میں اضافے کا باعث بنا اور موت کو ہر برائی سے بچنے کے لئے راحت بنا۔))اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 156 صحت، عافیت، امانت، اچھا اخلاق اور رضا بالقضاء طلب کرنے کی دعا۔
Flag Counter