Maktaba Wahhabi

122 - 156
أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الْاِسْــتِـعـَـــاذَۃِ پناہ مانگنے کی دعائیں مسئلہ نمبر 165 بدبختی اور بری تقدیر سے پناہ مانگنے کی دعا۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((یَتَعَوَّذُ مِنْ جَہْدِ الْبَلاَئِ وَ دَرَکِ الشَّقَائِ وَ سُوْئِ الْقَضَائِ وَ شَمَاتَۃِ الْاَعْدَائِ))مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زبردست مشقت سے‘بدبختی سے‘ بری تقدیر سے اور دشمنوں کے خوش ہونے سے پناہ مانگا کرتے تھے۔اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : دعا کے الفاظ یہ ہیں((اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ جَہْدِ الْبَلاَئِ وَ دَرْکِ الشِّقَائِ وَ سُوْئِ الْقَضَائِ وَ شَمَاتَۃِ الْاَعْدَائِ))’’اے اللہ! میں پناہ مانگتا ہوں زبردست مشقت سے‘ بدبختی سے‘برے فیصلے اور دشمنوں کے خوش ہونے سے۔‘‘ مسئلہ نمبر 166 اللہ کے غصے اور زوال نعمت سے پناہ مانگنے کی دعا عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : کَانَ مِنْ دُعَائِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ] اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِکَ وَ تَحَوُّلِ عَافِیَتِکَ وَ فُجَائَ ۃِ نَقْمَتِکَ وَ جَمِیْعِ سَخَطِکَ [ رَوَاہُ مُسْلِمٌ [2] حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں میں سے ایک دعا یہ تھی((یا اللہ! میں تیری نعمت کے زوال‘ تیری عافیت سے محرومی‘ تیرے اچانک عذاب اور تیرے ہر طرح کے غصے سے پناہ مانگتا ہوں۔))اس مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 167 رسول اکرم ادرج ذیل چار چیزوں سے پناہ مانگا کرتے تھے۔
Flag Counter