Maktaba Wahhabi

142 - 156
ذِکْــــرُ اللّٰہِ عَـــزَّوَجَـــــلَّ اللہ تعالیٰ کا ذکر مسئلہ نمبر 204 اللہ تعالیٰ کو یاد کرنے کی فضیلت۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰهُ عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم((یَقُوْلُ اللّٰہُ تَعَالٰی ﴿اَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِیْ بِیْ وَ اَنَا مَعَہٗ اِذَا ذَکَرَنِیْ فَاِنْ ذَکَرَنِیْ فِیْ نَفْسِہٖ ذَکَرْتُہٗ فِیْ نَفْسِیْ وَ اِنْ ذَکَرَنِیْ فِیْ مَلإٍ ذَکَرْتُہٗ فِیْ مَلإٍ خَیْرٍ مِنْہُمْ﴾))مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے’’ میں بندے کے گمان کے مطابق اس سے سلوک کرتا ہوں جب بندہ مجھے یاد کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔پس اگر وہ اپنے دل میں مجھے یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے اپنے دل میں یاد کرتا ہوں اگر وہ جماعت میں میرا ذکر کرتا ہے تو میں بھی اس کا جماعت میں ذکر کرتا ہوں جو ان(یعنی بندوں)کی جماعت سے بہتر ہے۔‘‘اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ وَ اَبِیْ سَعِیْدٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالاَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم((لاَ یَقْعُدُ قَوْمٌ یَذْکُرُوْنَ اللّٰہَ اِلاَّ حَفَّتْہُمُ الْمَلٰئِٓکَۃُ وَ غَشِیَتْہُمُ الرَّحْمَۃُ وَ نَزَلَتْ عَلَیْہِمُ السَّکِیْنَۃُ وَ ذَکَرَہُمُ اللّٰہُ فِیْمَنْ عِنْدَہٗ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ [2] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ور حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ ے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جب کچھ لوگ اللہ کو یاد کرنے کے لئے بیٹھتے ہیں تو فرشتے انہیں(چاروں طرف سے)گھیر لیتے ہیں(اللہ کی)رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے۔ ان پر سکینت نازل ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ ان کاذکر فرشتوں میں کرتے ہیں۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter