Maktaba Wahhabi

157 - 156
ألْأَدْعِـیَۃُ وَالْاَوْرَادِ غَیْرِ الْمَاثُوْرَۃِ غیر مسنون دعائیں اور وظیفے مسئلہ نمبر 237 درج ذیل اَوراد و وظائف اور ادعیہ و اذکار سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم یا آثار صحابہ رضی اللہ عنہم سے ثابت نہیں۔ 1 ناپاک جسم‘ کپڑے یا برتن کو پاک کرنے کے لئے دھونے کے دوران یا بعد میں کلمۂ شہادت پڑھنا۔ 2 غسل جنابت یا غسل حیض کے دوران(یا بعد)میں کلمۂ شہادت یا ایمان کی صفات وغیرہ پڑھنا۔ 3 وضو کرتے وقت ہر عضو کی الگ الگ دعا مانگنا۔ 4 اذان سے قبل درود شریف پڑھنا۔ 5 نماز کی نیت کی الفاظ ادا کرنا۔ 6 فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا کا ہمیشہ اہتمام کرنا۔ 7 فرض نماز کے بعد بلند آواز سے اجتماعی ذکر کرنا۔ 8 نماز جمعہ کے بعد سو مرتبہ قل ھو اللّٰہ کا اہتمام کرنا۔ 9 نماز جمعہ کے بعد ایک دوسرے کو تقبل اللّٰہ منا ومنکم کہنا۔ 10 نماز جمعہ کے بعد کھڑے ہو کر بلند آواز سے اجتماعی درود شریف پڑھنا۔ 11 جمعہ کے دونوں خطبوں کے درمیان ۳ مرتبہ بلند آواز سے اجتماعی درود شریف پڑھنا۔ 12 عید کے دونوں خطبے تکبیر سے شروع کرنا۔ 13 نماز جنازہ سے قبل اذان دینا۔ 14 نماز جنازہ کے بعد صف میں بیٹھ کر دعا کرنا۔ 15 روزہ رکھنے کی نیت کے الفاظ ادا کرنا۔ 16 شہر میں داخل ہونے کی مسنون دعا کے علاوہ مکہ یا مدینہ میں داخل ہوتے وقت دوسری دعائیں مانگنا۔ 17 طواف کرنے کی نیت کے الفاظ اد ا کرنا۔ 18 طواف کے ہر چکر میں الگ الگ مروجہ دعاؤں کا اہتمام کرنا۔
Flag Counter