Maktaba Wahhabi

42 - 156
اَلْکَلِمَاتُ الَّتِیْ تُسْتَجَابُ بِہَا الدُّعَاءِ وہ کلمات جن کے ذریعے دعا قبول کی جاتی ہے مسئلہ نمبر 23 اسم اعظم کے وسیلے سے کی گئی دعا قبول ہوتی ہے۔ عَنْ بُرَیْدَۃَرضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم سَمِعَ رَجُلاً یَقُوْلُ ]اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِاَنَّکَ اَنْتَ اللّٰہُ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ الْاَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِیْ لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْ وَ لَمْ یَکُنْ لَہٗ کُفُوًا اَحَدٌ[ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((لَقَدْ سَأَلَ اللّٰہُ بِاِسْمِہِ الْاَعْظَمِ الَّذِیْ اِذَا سُئِلَ بِہٖ اَعْطٰی وَ اِذَا دُعِیَ بِہٖ اَجَابَ))رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ [1] (صحیح) حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو کہتے ہوئے سنا’’ اے اللہ! میں تجھ سے اس لئے مانگتا ہوں کہ تو اللہ ہے تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں تو اکیلا ہے، بے نیاز ہے، نہ اس نے کسی کو جنا نہ وہ کسی سے جنا گیا اور اس کی برابری کرنے والا کوئی نہیں۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اس شخص نے اللہ تعالیٰ کے اسم اعظم کے وسیلے سے دعا مانگی ہے اور اسم اعظم کے وسیلے سے جب اللہ سے مانگا جاتا ہے تو وہ عطا فرماتا ہے اور جب اس سے دعا کی جاتی ہے تو وہ قبول فرماتا ہے۔‘‘ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ سَمِعَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم رَجُلاً یَقُوْلُ ]اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِاَنَّ لَکَ الْحَمْدَ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ وَحْدَکَ لاَ شَرِیْکَ لَکَ، اَلْمَنَّانُ بَدِیْعُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ، ذُوالْجَلاَلِ وَالْاِکْرَامِ [ فَقَالَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم((لَقَدْ سَأَلَ اللّٰہَ بِاِسْمِہِ الْاَعْظَمِ الَّذِیْ اِذَا سُئِلَ بِہٖ اَعْطٰی وَ اِذَا دُعِیَ بِہٖ اَجَابَ))رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ [2] (صحیح)
Flag Counter