Maktaba Wahhabi

60 - 156
مَکْرُوْہَاتُ الدُّعَاءِ وَ مَمْنُوْعَاتُہَا دعا میں مکروہ اور ممنوع امور مسئلہ نمبر 57 دعا میں اشعار پڑھنا، ہم وزن اور پرتکلف الفاظ استعمال کرنا مکروہ ہے۔ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ حَدِّثِ النَّاسَ کُلَّ جُمُعَۃٍ مَرَّۃً فَاِنْ اَبَیْتَ فَمَرَّتَیْنِ فَاِنْ اَکْثَرْتَ فَثَلاَثَ مِرَارٍ وَ لاَ تُمِلَ النَّاسَ ہٰذَا الْقُرْآنَ وَ لاَ اُلْفِیَنَّکَ تَأْتِی الْقَوْمَ وَ ہُمْ فِیْ حَدِیْثٍ مِنْ حَدِیْثِہِمْ فَتَقُصُّ عَلَیْہِمْ فَتَقْطَعُ عَلَیْہِمْ حَدِیْثَہُمْ فَتُمِلُّہُمْ وَلٰکِنْ اَنْصِتْ فَاِذَا اَمَرُوْکَ فَحَدِّثْہُمْ وَ ہُمْ یَشْتَہُوْنَہٗ وَانْظُرِ السَّجْعَ مِنَ الدُّعَاءِ فَاجْتَنِبْہُ فَاِنِّیْ عَہِدْتُّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَ اَصْحَابَہٗ لاَ یَفْعَلُوْنَ اِلاَّ ذٰلِکَ الْاِجْتَنَابَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ فرمایا’’ہر جمعہ میں ایک بار لوگوں کو وعظ کیا کرو۔اس سے زیادہ چاہو تو دوبار اور اگر اس سے بھی زیادہ چاہو تو تین بار لیکن(اس سے زیادہ مرتبہ وعظ کرکے)لوگوں کو قرآن سے اکتاؤ نہیں نہ ہی ایسا کرو کہ لوگ اپنی باتوں میں لگے ہوں اور تم انہیں جاکر وعظ سنانے لگو۔ان کی باتوں کا سلسلہ منقطع کرکے انہیں قرآن سے دور نہ کرو بلکہ خاموش رہو۔جب وہ درخواست کریں تو انہیں وعظ سناؤ، جب تک وہ خواہش رکھیں۔ اور دیکھو! دعا میں ہم وزن اور پرتکلف الفاظ استعمال کرنے سے پرہیز کرو۔میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کو اس سے ہمیشہ پرہیز کرتے دیکھا ہے۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 58 دعا میں غیر ضروری باتیں کرنا مکروہ ہے۔
Flag Counter