Maktaba Wahhabi

78 - 156
اَ لْاَدْعِیَـــــۃُ النـَّــوْمِ وَالْإِسْتِیْقَـــاظِ سونے اور جاگنے کی دعائیں مسئلہ نمبر 108 سونے سے قبل اور جاگنے کے بعد کی دعائیں۔ 1۔ عَنْ حُذَیْفَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم اِذَا اَخَذَ مَضْجَعَہٗ مِنَ اللَّیْلِ وَضَعَ یَدَہٗ تَحْتَ خَدِّہٖ ثُمَّ یَقُوْلُ ]اَللّٰہُمَّ بِاِسْمِکَ اَمُوْتُ وَ اَحْیٰی [ وَ اِذَا اسْتَیْقَظَ، قَالَ ] اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَ اِلَیْہِ النُّشُوْرُ[ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کے وقت اپنے بستر پر تشریف لاتے تو اپنا ہاتھ(داہنے)رخسار کے نیچے رکھتے اور فرماتے((یاللہ!میں تیرے نام سے مرتا(یعنی سوتا)اور زندہ ہوتا(یعنی جاگتا)ہوں))اور جب جاگتے تو فرماتے((اس اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں مرنے(یعنی سونے)کے بعد زندہ کر دیا(یعنی جگا دیا)اور مرنے کے بعد اسی کے حضور حاضر ہونا ہے۔))اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ 2۔ عَنْ حَفْصَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ اِذَا اَرَادَ اَنْ یَرْقُدَ وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنٰی تَحْتَ خَدِّہٖ ثُمَّ یَقُوْلُ ] اَللّٰہُمَّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ [ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[2] (صحیح) حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سونے کا ارادہ فرماتے تو دایاں ہاتھ رخسار کے نیچے رکھتے اور تین مرتبہ یہ کلمات پڑھتے((یا اللہ!جس روز تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا اس روز مجھے اپنے عذاب سے بچائے رکھنا۔))‘‘اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter