Maktaba Wahhabi

85 - 156
اَ لْاَدْعِیَـــــۃُ فِی النِّـــدَائِ وَالصـَّـــلاَۃِ اذان اور نمازسے متعلق دعائیں مسئلہ نمبر 121 اذان سننے کے بعد درج ذیل دعائیں مانگنا مسنون ہے۔ عَنْ سَعْدِ بْنِ اَبِیْ وَقَّاصٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((مَنْ قَالَ حِیْنَ یَسْمَعُ الْمُؤَذِّنَ ] اَشْہَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ وَ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَ بِمُحَمَّدٍ رَسُوْلاً وَ بِالْاِسْلاَمِ دِیْنًا [))غُفِرَلَہٗ ذَنْبُہٗ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جس نے اذان سن کر یہ کلمات کہے((میں گواہی دیتا ہوں اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے لاشریک ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں اللہ تعالیٰ کے رب ہونے پر، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے پر اور اسلام کے دین ہونے پر میں راضی ہوں۔))اس کے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((مَنْ قَالَ حِیْنَ یَسْمَعُ النِّدَائَ ] اَللّٰہُمَّ رَبَّ ہٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَالصَّلاَۃِ الْقَائِمَۃِ اٰتِ مُحَمَّدَ نِ الْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْدَ نِ الَّذِیْ وَعَدْتَّہٗ [حَلَّتْ لَہٗ شَفَاعَتِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ))رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ [2] حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جس شخص نے اذان سن کر یہ کلمات کہے((اے اللہ! اس(توحید کی)مکمل دعوت اور قائم ہونے والی نماز کے رب! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ، فضیلت اور مقام محمود عطا فرما جس کا تونے ان سے وعدہ فرمایا ہے۔))‘تو قیامت کے دن اس کی سفارش کرنا میرے ذمہ ہوگی۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : وسیلہ جنت میں بلند ترین درجہ کا نام ہے اور مقام محمود، مقام شفاعت ہے فضیلت بھی جنت کے ایک درجے کا نام
Flag Counter