Maktaba Wahhabi

100 - 132
ھ:علامہ مبارکپوری رحمہ اللہ اس حدیث پر تعلیق کرتے ہوئے رقم طراز ہیں: ’’حدیث طلب کرنے،اسے یاد کرنے اور اس کی تبلیغ کا اس مبارک دعا سے فیض یاب ہونے کے سوا اور کچھ فائدہ نہ بھی ہو،تو اس دعا کا حصول ہی بہت بڑا فائدہ اور غنیمت ہے اور دنیا و آخرت کی عظیم خوش بختی اور سعادت ہے۔‘‘ [1] اے رب!ذوالجلال!اس مبارک دعا سے ہمیں،ہمارے اہل وعیال،بہن بھائیوں اور مسلمانوں کو وافر حصن نصیب فرما۔إِنَّكَ مُجِيْبُ الدَّعْوَات. صحیح ابن حبان کی ایک اور روایت: امام ابن حبان رحمہ اللہ نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے،کہ انہوں نے بیان کیا،کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: "نَضَّرَ اللّٰہُ اِمْرَئًا سَمِعَ مِنَّا حَدِیْثًا،فَبَلَّغَہُ کَمَا سَمِعَہُ،فَرُبَّ مُبَلَّغٍ أَوْعَی مِنْ سَامِعٍ" [2] ’’اللہ تعالیٰ اس بندے کو تروتازہ رکھے،جس نے ہم سے حدیث سنی،پھر اسے جیسے سنا،ویسے ہی پہنچادیا،کتنے ہی لوگ جن تک حدیث پہنچائی جاتی ہے سننے والوں سے زیادہ سمجھ دار ہوتے ہیں۔‘‘ اس روایت کا عنوان: امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس حدیث پر
Flag Counter