Maktaba Wahhabi

103 - 132
-۱۵- دعوت الی اللہ تعالیٰ کا صدقہ ہونا دعوت الی اللہ تعالیٰ کی شان و عظمت پر دلالت کرنے والی باتوں میں سے ایک یہ ہے،کہ یہ داعی کی جانب سے لوگوں پر صدقہ ہے۔ اس کے متعلق بعض دلائل اور اقوال: ۱:ارشاد ربانی: ﴿الَّذِیْنَ یَؤْمِنُوْنَ بِالْغَیْبِ وَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰہُمْ یُنْفِقُوْنَ﴾[1] [ترجمہ:جو لوگ غیب پر ایمان لاتے ہیں اور نماز کو قائم کرتے ہیں اور ہمارے دیے ہوئے رزق میں سے خرچ کرتے ہیں] آیت کریمہ سے استدلال: اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے بیان کیا ہے،کہ متقی لوگوں کی صفات میں سے ایک یہ ہے،کہ وہ اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ رزق میں سے خرچ کرتے ہیں اور علم بھی رزقِ الٰہی ہے اور متقی لوگ اس میں سے لوگوں پر صدقہ کرتے ہیں۔اس بارے میں علمائے امت کے فرمودات میں سے چند ایک درج ذیل ہیں: ۱: حضرت حسن بصری رحمہ اللہ نے ارشادِ رب العالمین﴿وَ مِمَّا رَزَقْنٰہُمْ یُنْفِقُوْنَ﴾کی
Flag Counter