Maktaba Wahhabi

110 - 132
[بَابُ فَضْلِ نَشْرِ الْعِلْمِ][1] [اشاعتِ علم کی فضیلت کے متعلق باب] -۱۷- تعلیمِ خیر کی خاطر مسجد جانے پر مکمل حج کا ثواب دعوت الی اللہ تعالیٰ کی قدر و منزلت اجاگر کرنے والی باتوں میں سے ایک یہ ہے،کہ خیر کی تعلیم دینے کی غرض سے مسجد جانے والے کا اجر مکمل حج کرنے والے کے ثواب کے برابر ہے۔ اس بات کی دلیل: امام طبرانی رحمہ اللہ نے حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "مَنْ غَدَا إِلَی الْمَسْجِدِ،لَا یُرِیْدُ إِلَّا أَنْ یَتَعَلَّمَ خَیْرًا أَوْ یُعَلِّمَہُ کَانَ لَہُ کَأَجْرِ حَاجٍّ تَامًّا حَجَّتُہُ" [2] ’’جو شخص مسجد کی طرف روانہ ہو،خیر سیکھنے یا سکھلانے کے سوا اس کا کوئی مقصد نہ ہو،تو اس کے لیے ایسے حج کرنے والے کے مثل ثواب ہے،جس کا حج پورا ہو۔‘‘
Flag Counter