Maktaba Wahhabi

111 - 132
اللہ اکبر!لوگوں کو خیر سکھلانے والے کا صلہ کس قدر عظیم الشان ہے!اے ہمارے رب کریم!ہمیں اس سے محروم نہ رکھنا۔إنک سمیع الدعاء۔ -۱۸- داعی کے لیے عمل کرنے والے کے برابر اجر دعوتِ دین کی اہمیت و وقعت پر دلالت کناں باتوں میں سے ایک یہ ہے،کہ دعوت دینے والے کو دعوت کے نتیجے میں عمل کرنے والے کے مثل ثواب ملتا ہے۔ اس بات کے دو دلائل: ا:حضرت ائمہ احمد،مسلم،ابوداؤد،ترمذی اور ابن ماجہ رحمہم اللہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "مَنْ دَعَا إِلَی ہُدًی کَانَ لَہُ مِنَ الْأَجْرِ مِثْلُ أُجُوْرِ مَنْ تَبِعَہُ،لَا یَنْقُصُ ذٰلِکَ مِنْ أُجُوْرِہِمْ شَیْئًا۔وَمَنْ دَعَا إِلَی ضَلَالَۃٍ کَانَ عَلَیْہِ مِنَ الْإِثْمِ مِثْلُ آثَامِ مَنْ تَبِعَہُ،لَا یَنْقُصُ ذٰلِکَ مِنْ آثَامِہِمْ شَیْئًا" [1]
Flag Counter