Maktaba Wahhabi

128 - 132
اللہ تعالیٰ کے سوا اس کی حقیقت سے بھی کوئی آگاہ نہیں۔‘‘ [1] ج:قاضی ابوسعود رحمہ اللہ نے قلم بند کیا ہے:اس اجر کا وصف بیان کرنا مخلوق کے بس میں نہیں۔[2] د:علامہ الوسی رحمہ اللہ نے لکھا ہے:مخلوق کا بیان اس اجر کے احاطہ سے عاجز ہے۔[3] اللہ اکبر!صدقہ،نیکی اور لوگوں کے درمیان اصلاح کا حکم دینے والے کا اجر و ثواب کس قدر بلند و بالا اور عظیم القدر ہے!رب ذوالجلال ہمیں ایسے سعادت مند لوگوں میں شامل فرمائے،جن کے لیے اس عظیم وعدے کا ذکر کیا گیا ہے۔آمین یا حي یا قیوم۔ -۲۱- مسجدِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خیر سیکھنے سکھلانے والے کا مجاہد کی مانند ہونا دعوت الی اللہ تعالیٰ کی قدر و منزلت واضح کرنے والے دلائل میں سے ایک یہ ہے،کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خیر سیکھنے سکھلانے کے لیے آنے والے کا مقام و مرتبہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کی خاطر نکلنے والے کی طرح ہے۔ اس کے متعلق تین روایات: ۱:حضرات ائمہ احمد،ابن ماجہ،ابن حبان،ابو
Flag Counter