Maktaba Wahhabi

139 - 132
فِيْ تَضَاعِیْفِہِ مِنَ الْقَوَارِعِ،وَالزَّوَاجِرِ،وَالْمَوَاعِظِ،وَتَذْکِیْرِ أَحْوَالِ الْأُمَمِ الْمُکَذِّبَۃِ"[1] ’’یعنی قرآن کریم کے ساتھ ان سے جہاد کیجیے،قرآن کریم کی وعیدوں،ڈانٹ ڈپٹ،مواعظ اور گزشتہ جھٹلانے والی امتوں کے حالات کے تذکرہ پر مشتمل آیات کی تلاوت کے ساتھ۔‘‘ ۲:ارشادِ باری تعالیٰ: ﴿یٰٓاَیُّہَا النَّبِیُّ جَاہِدِ الْکُفَّارَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ اغْلُظْ عَلَیْہِمْ وَ مَاْوٰہُمْ جَہَنَّمُ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ﴾[2] [ترجمہ:اے نبی!کافروں اور منافقوں سے جہاد کرو اور ان پر سخت ہوجاؤ،ان کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ بدترین جگہ ہے] آیت کریمہ سے استدلال: اس آیت کریمہ میں اللہ عزوجل نے اپنے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کافروں اور منافقوں کے ساتھ جہاد کا حکم دیا ہے۔کافروں کے خلاف جہاد تو تلوار اور نیزہ کے ساتھ تھا،لیکن منافقوں کے خلاف جہاد حجت و برہان سے تھا۔بہت سے علمائے امت نے اس بات کو بیان کیا ہے۔انہی میں سے چند ایک کے اقوال ذیل میں ملاحظہ فرمائیے: ا:امام طبری رحمہ اللہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل
Flag Counter