Maktaba Wahhabi

44 - 132
-۵- بہترین بات والو ں کی ایک صفت دعوت الی اللہ تعالیٰ دعوتِ دین کی قدر و منزلت کے بارے میں ایک بات یہ ہے،کہ یہ کام ان لوگوں کے اوصاف میں سے ہے،جنہیں اللہ تعالیٰ نے[بہترین قول والا]قرار دیا ہے۔ اس بات کی دلیل: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَمَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَآ اِِلَی اللّٰہِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَّقَالَ اِِنَّنِی مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ﴾[1] [ترجمہ:اور اس سے زیادہ اچھی بات والا کون ہے،جو اللہ تعالیٰ کی طرف بلائے اور نیک کام کرے اور کہے،کہ میں یقیناً مسلمانوں میں سے ہوں] آیت کریمہ کا معنی: آیت کریمہ میں موجود استفہام نفی کے معنی میں ہے [2] اور آیت کریمہ کا معنی یہ ہے:اس شخص سے بھلی بات کسی کی نہیں،جس میں دعوت الی اللہ،عمل صالح اور عزت و افتخار سے اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کرنے کے تین اوصاف ہوں۔[3] علامہ شوکانی رحمہ اللہ نے تحریر کیا ہے: ’’اس سے عمدہ کوئی چیز نہیں،اس کی راہ سے زیادہ
Flag Counter