Maktaba Wahhabi

64 - 86
وَ نَعُوْذُبِکَ مِنْ أَنْ نَظْلِمَ أَوْ نُظْلَمَ۔] [’’اے اللہ! یقینا ہم فقر، تنگ دستی اور ذلّت سے آپ کے ساتھ پناہ طلب کرتے ہیں اور ہم ظلم کرنے اور ظلم کیے جانے سے آپ کے ساتھ پناہ کا سوال کرتے ہیں]۔ ب: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسروں کو بتلائی ہوئی دعائیں: ۱۶-۱: امام مسلم نے ابو مالک اشجعی کے والد رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: [’’جب کوئی آدمی مسلمان ہوتا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُسے نماز سکھلاتے، پھر اُسے ان الفاظ کے ساتھ دعا کرنے کا حکم دیتے: ’’ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيْ، وَارْحَمْنِيْ، وَاھْدِنِيْ، وَعَافِنِيْ، وَارْزُقْنِيْ ‘‘[1] [’’اے اللہ! مجھے معاف فرما دیجئے، مجھ پر رحم فرمائیے، مجھے ہدایت دیجئے، مجھے عافیت عطا فرمائیے اور مجھے رزق دیجئے‘‘]۔ تنبیہ: اس دعا میں اپنے ساتھ دوسروں کو شریک کرنے والا یوں کہے: ( [اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلَنَا، وَارْحَمْنَا، وَاھْدِنَا، وَعَافِنَا، وَارْزُقْنَا۔] [اے اللہ! ہمیں معاف فرما دیجئے، اور ہم پر رحم فرمائیے، اور ہمیں
Flag Counter