Maktaba Wahhabi

79 - 86
۳۔ قبولیتِ دعا کے اسباب کا اہتمام کرنا: ربِّ کریم دعاؤں کے قبول کرنے میں کسی سبب کے محتاج نہیں۔ وہ اسباب کی عدم موجودگی میں بھی دعاؤں کو قبول اور اُن کی موجودگی میں ردّ فرما سکتے ہیں۔ وہ [یَفْعَلُ مَا یَشَآئُ] [وہ جو چاہیں، کرتے ہیں] کی صفت والے ہیں، لیکن انہوں نے اپنی حکمت سے دعاؤں کی قبولیت کو کچھ اسباب سے وابستہ فرما دیا ہے۔ اُنہی میں سے سات درجِ ذیل ہیں: i: قبولیت کے یقین کے ساتھ دعا کرنا: ا: امام ترمذی نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: [’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اُدْعُوْا اللّٰہَ وَ أَنْتُمْ مُّوْقِنُوْنَ بِالْإِجَابَۃِ۔‘‘[1] [’’اللہ تعالیٰ سے قبولیت کے یقین کے ساتھ دعا کرو‘‘]۔ ب: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ عزوجل فرماتے ہیں: ’’أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِيْ بِيْ، وَ أَنَا مَعَہٗ حِیْنَ یَذْکُرُنِيْ۔‘‘[2] [’’میں اپنے بندے کے میرے بارے میں گمان کے مطابق ہوں اور
Flag Counter