Maktaba Wahhabi

118 - 280
فوائدِ حدیث: ٭ اس حدیث میں اہل سنت والجماعت کے عقیدہ کا بیان ہوا ہے جس کے مطابق اللہ تعالیٰ آسمانوں میں مخلوق سے بلند و بالا ہے۔ اور ایسا نہیں ہے جیسا کہ بعض اہل بدعت کا خیال ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر جگہ پر موجود ہے۔ ٭ لوگوں پر ظلم کرنے کی ممانعت۔ ٭ لوگوں کے ساتھ حماقت کرنے یا انہیں احمق بنانے کی ممانعت۔ ٭ خطا کے واقع ہونے پر تنبیہ و آگاہی۔ ٭ ہر کام میں اللہ تعالیٰ سے مدد کی طلب۔ ٭ خود گمراہی میں واقع ہونے یا دوسرے کے لیے گمراہی کا سبب بننے کا خوف۔ گھر میں داخل ہونے کی دعا (کی فضیلت) جابر رضی اللہ عنہ بن عبداللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرماتے ہیں : ’’جب آدمی اپنے گھر داخل ہوتا ہے تو وہ اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھانے کے وقت اللہ تعالی کا نام لیتا ہے تو شیطان کہتا ہے کہ آج تمہارے لیے اس گھر میں رات گزارنے کی جگہ نہ ملی اور جب کھانا کھانے کے وقت اللہ کا نام نہ لے تو شیطان کہتا ہے کہ رات گزارنے کی جگہ اور شام کا کھانا مل گیا۔‘‘ [1] شرح:…جب انسان گھر میں داخل ہو، اور داخلہ کے وقت وہ اللہ تعالیٰ کانام لے، اور ایسے ہی کھانا کھانے سے قبل اللہ تعالیٰ کانام لے تو شیطان اپنے ساتھیوں سے کہتا ہے : ’’ تمہارے لیے نہ ہی رات کا کھانا ہے اور نہ ہی رات کاٹھکانہ۔‘‘ اس لیے کہ جب انسان اللہ تعالیٰ کو یاد کرتا ہے اورگھر میں داخل ہوتے وقت بِسْمِ اللّٰهِ کہتا ہے، اور ایسے ہی کھانا کھانے
Flag Counter