Maktaba Wahhabi

129 - 280
مسجد اور اذان سے متعلق دُعائیں مسجد کی طرف جانے کی دُعا حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سو رہے تھے؛ آپ بیدار ہوئے …اور پھر پوری حدیث بیان کی؛ یہاں تک کہ فرمایا… : پس مؤذن نے اذان دی تو آپ نماز کے لیے نکلے، آپ یہ دعا کررہے تھے: ((اللَّهُمَّ اجْعَلْ لي في قَلْبِي نُورًا، وفي لِسانِي نُورًا،واجْعَلْ في بَصَرِي نُورًا واجْعَلْ في خَلْفِي نُورًا ومنْ أمامي نُورًا ومن فَوْقِي نُورًا وَمن تَحْتِي نُورًا اللَّهُمَّ أَعْطِنِي نُورًا)) [1] ’’ اے اللہ ! بھر دے میرے دل کو نور سے اور میری زبان کو بھی نور سے۔ میرے کانوں میں بھی نور اور میری آنکھوں میں بھی نور، میرے آگے بھی نور اور میرے پیچھے بھی نور اور پیدا فرمادے میرے اوپر بھی نور؛ اور میرے نیچے بھی نور، اے اللہ مجھے نور عطا کردے۔‘‘ شرح: …’’ اے اللہ ! بھر دے میرے دل کو نور سے‘‘…علامہ کرمانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے
Flag Counter