Maktaba Wahhabi

195 - 280
٭ بُرائی کی طرف دعوت دینے والوں اور لوگوں کے درمیان الحاد اور فساد پھیلانے والوں کے معاملہ میں بصیرت۔ ٭ ہمیشہ کے لیے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں التجاء و گریہ و زاری۔ ٭ اللہ تعالیٰ سے تمام گناہوں پر مغفرت کی طلب۔ ٭ اللہ تعالیٰ ہی عزت اورذلت دینے والا، گرانے اور اٹھانے والا ہے، وہ اس کے ہاتھ میں ہر ایک چیز کی ملکیت ہے۔ ٭ یہ دعا آخری تشہد میں سلام سے پہلے پڑھنی چاہیے۔ نماز میں شیطانی وسوسوں سے نجات حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: ’’یا رسول اللہ! شیطان میری نماز اور قرات کے درمیان حائل ہوگیا اور مجھ پر نماز میں شبہ ڈالتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’یہ وہ شیطان ہے جسے خنزب کہا جاتا ہے۔ جب تو ایسی بات محسوس کرے تو اس سے اللہ کی پناہ مانگ لیا کر اور اپنے بائیں جانب تین مرتبہ تھوک دیا کر۔ پس میں نے ایسے ہی کیا تو شیطان مجھ سے دور ہوگیا۔‘‘[1] شرح:…صحابی کا کہنا: ’’بے شک شیطان میری نماز اور قرات کے درمیان حائل ہوگیا اور مجھ پر نماز میں شبہ ڈالتا ہے‘‘یعنی شیطان نے میرے خیالات کو پراگندہ کردیاہے، اور مذموم وسواس اور خیالات کی وجہ سے میرے اورنماز میں خشوع وخضوع کے درمیان حائل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے نماز کی لذت نہیں مل رہی۔ وہ میرے ذہن میں اختلاط پیداکرتا ہے اور شکوک وشبہات ڈالتا ہے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ یہ وسوسے ڈالنے والا شیطان
Flag Counter