Maktaba Wahhabi

76 - 280
یہ دعا اس بات کی تائید کرتی ہے کہ یہاں پر((اللَّهُمَّ باسْمِكَ أمُوتُ وأَحْيا)) میں موت سے مراد نیند ہے۔ جوکہ چھوٹی موت ہے۔ فوائدِ حدیث: ٭ دائیں کروٹ پر لیٹنے کا مستحب ہونا۔ ٭ اس دعا کا پڑھنا۔ ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کا واجب ہونا۔ بیداری کے وقت ذکر کی فضیلت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((يَعْقِدُ الشَّيْطَانُ عَلَى قَافِيَةِ رَأْسِ أَحَدِكُمْ إِذَا هُوَ نَامَ ثَلَاثَ عُقَدٍ يَضْرِبُ كُلَّ عُقْدَةٍ عَلَيْكَ لَيْلٌ طَوِيلٌ فَارْقُدْ فَإِنْ اسْتَيْقَظَ فَذَكَرَ اللّٰهَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَإِنْ تَوَضَّأَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَإِنْ صَلَّى انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَأَصْبَحَ نَشِيطًا طَيِّبَ النَّفْسِ وَإِلَّا أَصْبَحَ خَبِيثَ النَّفْسِ كَسْلَانَ)) [1] ’’ تم میں سے ہر ایک کی گدی پر سونے(کی حالت) میں شیطان تین گرہیں باندھ دیتا ہے۔ اور ہر گرہ پر پھونک دیتا ہے کہ ابھی بہت رات پڑی ہے ابھی سو جاؤ۔ جب وہ شخص بیدار ہو کر اللہ کو یاد کرتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے۔ پھر اگر وہ وضو کرے تو دوسری بھی کھل جاتی ہے اور اگر وہ نماز پڑھے تو تمام گرہیں کھل جاتی ہیں اور اس کی صبح فرحت و انبساط اور شگفتہ خاطری سے نمودار ہوتی ہے (اور دن بھر یہی کیفیت رہتی ہے)ورنہ کبیدہ خاطری اور کسل مندی سے دوچار رہتا ہے۔‘‘
Flag Counter