Maktaba Wahhabi

78 - 280
پراگندہ ہوتا ہے،اس لیے کہ شیطان کو اس پر غلبہ حاصل ہوتا ہے۔ اور اس پر شیطانی گرہیں لگی ہوتی ہیں جو کہ اسے نیکی سے کاموں میں پیچھے رکھنے کے لیے کافی ہوتی ہیں ۔ فوائدِ حدیث: ٭ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ شیطان کئی طریقوں سے انسان کو اللہ تعالیٰ کی یاد کرنے اور نماز قائم کرنے سے روکتا ہے، خواہ انسان سویا ہوا ہی کیوں نہ ہو۔ ٭ اللہ تعالیٰ کو یاد کرنے سے شیطان بھاگ جاتا ہے، ایسے ہی وضو کرنے سے بھی نماز پڑھنے سے بھی شیطان فرار ہوجاتا ہے۔ ٭ اس حدیث میں رات کو اٹھ کر تہجد کی نماز پڑھنے کی ترغیب ہے۔ نیند سے بیدار ہونے کی دعا حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں : جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نیند سے بیدار ہوتے تو فرماتے : ((الحَمْدُ لِلّٰهِ الذي أحْيانا بَعْدَ ما أماتَنا وإلَيْهِ النُّشُورُ)) ’’تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے ہمیں زندہ کیا، ہمارے مرنے کے بعد اور اس کی طرف ہمیں لوٹنا ہے۔‘‘ مشکل الفاظ کے معانی: أحْيانا: …ہمیں زندہ کیا( نیند سے بیدار کیا )۔ أماتَنا:…ہمیں موت دی ( یعنی نیند سے موت دی)۔ النُّشُورِ:… اٹھنا(قیامت کے دن دوبارہ اٹھایا جانا)۔ شرح:…اس حدیث کی شرح یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس نے سونے اورجاگنے کے لیے، اور کھانے پینے کے لیے اس کے شروع و آخر میں کچھ
Flag Counter