Maktaba Wahhabi

86 - 280
اللہ تعالیٰ کی دین ہے خواہ کچھ کھانے پینے کا ہو یا پہننے کا لباس۔ اور ان میں سے ہر ایک چیز سے انسان کو فائدہ حاصل ہوتا ہے خواہ وہ مال ہو یا اولاد یا بیوی، یا کھانا پینا یا لباس۔ یہ تمام چیزیں اللہ تعالیٰ کا رزق ہیں ۔جب انسان ان نعمتوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہے تو اس پر اللہ تعالیٰ کا فضل اور زیادہ ہوجاتا ہے، اور اس پر اس انسان کو جزا یہ ملتی ہے کہ اس کے سابقہ گناہ معاف کردیے جاتے ہیں ۔ فوائدِ حدیث : ٭ ہم پر اللہ تعالیٰ کی جو بھی نعمت ہے، اس پر ہمیشہ اس کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ ٭ ہر قسم کا رزق صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، اس میں انسان کا اپنا کوئی اختیار و دسترس نہیں ہے۔ ٭ انسان کو ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کا عادی ہونا چاہیے۔ لباس اُتارتے وقت کی دُعا حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ؛ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جب بنی آدم میں سے کوئی اپنے کپڑے اتارے تو اس کی شرم گاہ کے اور جنات کی آنکھوں کے درمیان پردہ یہ ہوتا ہے کہ انسان کہے: ((بِسْمِ اللّٰهِ )) [1] ’’اللہ کے نام کے ساتھ۔‘‘ شرح:… بسم اللّٰہ ایسا کلمہ ہے جس کی وجہ سے جب انسان کپڑے اتارتا ہے تو جنات (اورشیاطین)بنی آدم انسان کی شرمگاہوں کی طرف دیکھنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ حدیث سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسان صرف اتنے ہی الفاظ کہے جو حدیث سے ثابت ہیں ، اس کو مکمل نہ کرے، یعنی پوری بسم اللّٰہ نہ پڑھے۔
Flag Counter