Maktaba Wahhabi

83 - 112
{یٰٓأَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا إِنْ تَتَّقُوا اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّکُمْ فُرْقَانًا وَّیُکَفِّرْ عَنْکُمْ سَیِّاٰتِکُمْ وَیَغْفِرْلَکُمْ وَاللّٰہُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ}[1] [ اے ایمان والو! اگر تم اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کروگے، تو وہ تمہیں [فرقان] دے گا، تم سے تمہارے گناہوں کو دور کردے گا اور تمہیں بخش دے گا اور اللہ تعالیٰ بڑے فضل والے ہیں۔] اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے متقیوں کو عطا کی جانے والی جن چیزوں کا ذکر فرمایا ہے، ان میں سے ایک [فرقان] ہے۔ حافظ ابن جوزی نے اس کی تفسیر میں علمائے امت کے درج ذیل چار اقوال نقل کیے ہیں: ا:گمراہی سے نکلنے کی راہ: ابن ابی طلحہ نے یہ معنی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کیا ہے۔ اور یہی بات عکرمہ، مجاہد، ضحاک اور ابن قتیبہ نے بیان کی ہے۔ اور معنی یہ ہوگا: تمہارے لیے دین میں ضلالت سے نکلنے کی راہ [اللہ تعالیٰ] پیدا فرمادیں گے۔ ۲:نجات: عوفی نے یہ معنی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کیا ہے اور یہی بات قتادہ اورسدی نے بیان کی ہے۔ ۳: نصرت و اعانت: ضحاک نے یہ معنی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کیا ہے اور یہی بات فراء نے بھی بیان کی ہے۔ ۴: دلوں میں ہدایت: دلوں میں ہدایت، کہ وہ اس کے ساتھ حق و باطل کے درمیان تمیز کرتے ہیں۔ یہ معنی ابن زید اور ابن اسحاق نے بیان کیا ہے۔ [2] حافظ ابن کثیر رقم طراز ہیں: ابن اسحاق کا بیان کردہ معنی سابقہ تینوں معانی سے عام ہے اور وہ
Flag Counter