Maktaba Wahhabi

21 - 94
’’ تم جب بھی لباس پہنو تو دائیں طرف سے شروع کیا کرو۔‘‘ [ترمذی،ابو داؤد،ابن ماجہ،اس کی سند صحیح ہے] 4 لباس اتارتے ہوئے پہلے بائیں طرف سے،پھر دائیں طرف سے اتارنا۔ گھر میں داخل ہونے اور اس سے نکلنے کی سنتیں امام نووی رحمہ اللہ کا کہنا ہے: ’’گھرمیں داخل ہوتے وقت ’بسم اللہ ‘ کا پڑھنا،اللہ کا ذکر کرنا اور گھر والوں کو سلام کہنا سنت ہے۔‘‘ ٭ گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر کرنا:ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’ کوئی شخص گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت اللہ کا ذکر کرے تو شیطان(اپنے ساتھیوں سے)کہتا ہے:اب تم اس گھر میں نہ رہ سکتے ہو اور نہ تمھارے لئے یہاں پر کھانا ہے ‘‘[مسلم] ٭ گھر میں داخل ہونے کی دعا پڑھنا ﴿اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ خَیْرَ الْمَوْلِجِ وَخَیْرَ الْمَخْرَجِ،بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا،وَبِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا،وَعَلَی اللّٰہِ رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا [ابو داؤد]
Flag Counter