Maktaba Wahhabi

28 - 94
﴿اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ [مسلم،نسائی] ’’ اے اللہ ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔‘‘ ٭ مسجد سے نکلتے ہوئے پہلے بایاں پاؤں باہر رکھنا اس کی دلیل پہلے گذر چکی ہے۔ یہ ہیں مسجد کی سنتیں۔اور یہ بات توہر ایک کو معلوم ہے کہ دن اور رات میں پانچ نمازیں فرض ہیں۔اگر مسلمان ہر نماز کے وقت مسجد کی ان دس سنتوں پر عمل کرلے تو وہ اس طرح پچاس سنتوں پر عمل کرنے کا ثواب حاصل کرسکتا ہے۔ اذان کی سنتیں اذان کی سنتیں پانچ ہیں۔جیسا کہ امام ابن القیم رحمہ اللہ نے زاد المعاد میں ذکر کیا ہے اور وہ یہ ہیں: 1 اذان کا جواب دینا چنانچہ سننے والا وہی الفاظ کہے جو مؤذن کہے،سوائے حَیَّ عَلَی الصَّلَاۃِ اور حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ کے جس کے جواب میں لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ کہنا ہوگا۔ [بخاری ومسلم] اور اس کی فضیلت یہ ہے کہ اس سے پڑھنے والے کیلئے جنت
Flag Counter