Maktaba Wahhabi

36 - 94
3. عصر سے پہلے چار رکعات ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:’’اس شخص پر اللہ کی رحمت ہو جو عصر سے پہلے چار رکعات پڑھے۔‘‘ [ابو داؤد،ترمذی] 4. مغرب سے پہلے دو رکعات ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:’’مغرب سے پہلے نماز پڑھا کرو۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار فرمایا اور تیسری بار اس کے ساتھ یہ بھی فرمایا:’’جس کا جی چاہے۔‘‘ [بخاری] 5. عشاء سے پہلے دو رکعات ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’ ہر دو اذانوں کے درمیان نماز ہوتی ہے۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار فرمایااور تیسری مرتبہ اس کے ساتھ یہ بھی فرمایا:’’جس کا جی چاہے۔‘‘ [بخاری،مسلم] امام نووی رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ دو اذانوں سے مراد اذان اور اقامت ہے۔ نوافل کی ادائیگی گھر میں ٭ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’بندے کی بہترین نماز وہ ہے جسے وہ گھر میں ادا کرے،سوائے
Flag Counter