Maktaba Wahhabi

38 - 94
٭ نوافل کو گھر میں ادا کرنے سے ان کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے،جیسا کہ فرض نماز کا ثواب مسجد میں ادا کرنے سے کئی گنا زیادہ ہو جاتا ہے۔ قیام اللیل کی سنتیں ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’رمضان کے بعد ماہ ِمحرم کے روزے سب سے افضل روزے ہیں جو کہ اللہ کا مہینہ ہے۔اور فرض نماز کے بعد رات کی نفل نمازسب سے افضل نماز ہے۔‘‘ [مسلم] ٭ رات کی نفل نماز کی سب سے افضل تعداد گیارہ یا تیرہ رکعات ہے بشرطیکہ ان میں قیام لمبا ہو۔ ایک حدیث میں ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم رات کو گیارہ رکعات پڑھتے تھے۔اور دوسری حدیث میں ہے کہ تیرہ رکعات پڑھتے تھے۔ [یہ دونوں حدیثیں بخاری میں ہیں] ٭ کوئی انسان جب رات کی نفل نماز کیلئے بیدار ہو تو اس کیلئے مسواک کرنا اور سورۂ آل عمران کی آیات ﴿اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّھَارِ
Flag Counter