Maktaba Wahhabi

42 - 94
کرنا اور نفس کے خلاف جہاد کرنا۔ وتر کی سنتیں ٭ تین وتر پڑھنے والے شخص کیلئے پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۃ الاعلیٰ،دوسری میں الکافرون اور تیسری میں الاخلاص پڑھنا مسنون ہے۔ [ترمذی،أبو داؤد،ابن ماجہ] ٭ نماز وتر سے سلام پھیرنے کے بعدتین مرتبہ﴿ سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْس ﴾پڑھنا اور تیسری مرتبہ اس دعا کے ساتھ ﴿رَبِّ الْمَلاَئِکَۃِ وَالرُّوْحِ ﴾کا اونچی آواز میں پڑھنا بھی سنت ہے۔ [ابو داؤد،نسائی،دار قطنی۔الأرناؤط نے اسے صحیح کہا ہے] سنت ِفجر کی سنتیں ٭ فجر کی سنتوں کو ہلکا پھلکا(مختصر)پڑھنا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی اذان اور اقامت کے درمیان دو مختصر رکعات پڑھا کرتے تھے۔‘‘ [بخاری،مسلم] ٭ پہلی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورۃ البقرہ کی آیت(۱۳۶)اور دوسری میں سورۃ آل عمران کی آیت(۶۴)کا پڑھنا مسنون
Flag Counter