Maktaba Wahhabi

44 - 94
ارحمہ﴾’’ اے اللہ ! اس کی مغفرت کردے اور اس پر رحم فرما۔‘‘[بخاری] میرے مسلمان بھائی ! ذرا غور کریں کہ یہ اللہ تعالی کا کتنا بڑا احسان ہے کہ اگر آپ اس کی اطاعت کریں تو اس نے اپنے مقرب فرشتوں کو آپ کیلئے دعا کرنے کا پابند بنا دیا ہے ! نماز کی قولی(زبانی)سنتیں ٭ تکبیر تحریمہ کے بعد دعائے استفتاح پڑھنا: ﴿سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ،وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ،وَلاَ إِلٰہَ غَیْرُکَ ’’ اے اللہ ! تو پاک ہے اور اپنی تعریف کے ساتھ ہے اور تیرا نام بابرکت ہے اور تیری بزرگی بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔‘‘ دوسری دعا: ﴿اَللّٰہُمَّ بَاعِدْ بَیْنِیْ وَبَیْنَ خَطَایَایَ کَمَا بَاعَدْتَّ بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ اَللّٰہُمَّ نَقِّنِیْ مِنْ خَطَایَایَ کَمَا یُنَقَّی الثَّوْبُ الْأَبْیَضُ مِنَ الدَّنَسِ،اَللّٰہُمَّ اغْسِلْنِیْ مِنْ خَطَایَایَ بِالثَّلْجِ وَالْمَائِ وَالْبَرَدِ [بخاری،مسلم] ’’ اے اللہ ! میرے اور میری غلطیوں کے درمیان اتنی دوری
Flag Counter