Maktaba Wahhabi

48 - 94
میں ان آٹھ سنتوں پر عمل کیا جائے تو یہ مجموعی طور پر(۱۷۵)سنتیں ہو جائیں گی۔اگر رات کی نفل نماز میں اضافہ کر لیا جائے اور نمازِ چاشت بھی پڑھی جائے تو ان سنتوں کی تعداد اور زیادہ ہو جائے گی۔ جو قولی سنتیں ہر رکعت میں بار بار نہیں ہوتیں وہ ہیں:دعائے استفتاح اور آخری تشہد کی دعا۔اور پانچ فرض نمازوں میں ان کی تعداد(۱۰)ہو جائے گی۔اور دن اور رات کی نفل نمازوں میں بھی ان پر عمل کیا جائے تو مجموعی طور پران کی تعداد(۲۴)ہو جائے گی۔اور اگر نماز تہجد کی رکعات میں اضافہ کر لیا جائے اور نماز چاشت اور تحیۃ المسجد وغیرہ میں بھی ان پر عمل کیا جائے تو یقینا ان کی تعداد بڑھ جائے گی اور اجروثواب میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ نماز کی عملی سنتیں ٭ تکبیر تحریمہ کہتے وقت رفع الیدین کرنا۔ ٭ رکوع میں جاتے ہوئے رفع الیدین کرنا۔ ٭ رکوع سے اٹھ کر رفع الیدین کرنا۔ ٭ دو تشہد والی نماز میں تیسری رکعت کیلئے کھڑا ہو کر رفع الیدین کرنا۔ ٭ رفع الیدین کرتے ہوئے انگلیوں کو ملا کر رکھنا۔ ٭ رفع الیدین کرتے ہوئے انگلیوں اورہتھیلیوں کو قبلہ کی سمت سیدھا رکھنا۔
Flag Counter