Maktaba Wahhabi

5 - 94
بسم اللّٰه الرحمن الرحیم مقدمہ الحمد للّٰه رب العالمین،والصلاۃ والسلام علی أشرف الأنبیاء والمرسلین،وعلی آلہ وأصحابہ أجمعین …وبعد! مسلمانوں کو اپنی یومیہ زندگی میں جس بات کا سب سے زیادہ اہتمام کرنا چاہیے وہ ہے اپنی تمام حرکات وسکنات میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنااور صبح سے لیکر شام تک اپنی پوری زندگی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق منظم کرنا۔ ذو النون المصری رحمہ اللہ کہتے ہیں: ’’ اللہ تعالیٰ سے محبت کی علامات میں سے ایک علامت یہ ہے کہ انسان صلی اللہ علیہ وسلم کی عادات،ان کے افعال،ان کے احکام اور ان کی سنتوں کی پیروی کرے۔فرمان الٰہی ہے: ﴿قُلْ إِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ وَیَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ وَاللّٰہُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ [آل عمران:۳۱] ’’کہہ دیجئے ! اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو،خود اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمھارے گناہ معاف فرما دے
Flag Counter