Maktaba Wahhabi

71 - 94
٭ صبح وشام تین تین مرتبہ اس دعا کو پڑھیں: ﴿سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہِ عَدَدَ خَلْقِہِ وَرِضَا نَفْسِہِ وَزِنَۃَ عَرْشِہِ وَمِدَادَ کَلِمَاتِہِ [مسلم] ’’ اللہ پاک ہے اور اپنی تعریف کے ساتھ ہے اپنی مخلوق کی تعداد کے برابراور اپنے نفس کی رضا کے برابر اور اپنے عرش کے وزن کے برابر اور اپنے کلمات کے برابر۔‘‘ ٭ شام کے وقت تین مرتبہ یہ دعا پڑھیں: ﴿أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ[ترمذی،ابن ماجہ،حاکم] ’’ میں ہر مخلوق کے شر سے اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں۔‘‘ نوٹ:درج بالا اذکار اور دعاؤں میں سے جس کو بھی آپ پڑھیں گے اس سے ایک سنت پر عمل ہوگا۔لہذا ان تمام کو صبح وشام پڑھا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ سنتوں پر عمل کرنے کا ثواب کما سکیں۔یاد رہے کہ ان اذکار کو اخلاص،صدق اور یقین کے ساتھ اور ان کے معانی میں تدبر کرتے ہوئے پڑھنا ضروری ہے تاکہ عملی زندگی میں آپ کو ان کے اچھے نتائج محسوس ہو سکیں۔
Flag Counter