Maktaba Wahhabi

81 - 94
حَوْلٍ مِّنِّیْ وَلاَ قُوَّۃٍ ’’ تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جس نے مجھے یہ کھانا کھلایااور میری کوشش او رطاقت کے بغیر مجھے یہ عطا فرمایا۔‘‘ اس دعا کی فضیلت حدیث میں یوں بیان کی گئی ہے: ’’ اسے پڑھنے والے کے پچھلے گناہ معاف کردئے جاتے ہیں۔‘‘ [ابو داؤد،ترمذی،ابن ماجہ … حافظ ابن حجر اور البانی نے اسے حسن قرار دیا ہے] کھانے کی مذکورہ سنتوں پر اگر دن اور رات کے تینوں کھانوں میں عمل کیا جائے تو اس طرح ۲۱ سنتوں پر عمل ہو گااور اگر تینوں کھانوں کے درمیان کوئی اورہلکی پھلکی غذا بھی کھائی جائے تو سنتوں کی مذکورہ تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ پینے کی سنتیں ٭ ’ بسم اللہ ‘ کا پڑھنا۔ ٭ دائیں ہاتھ کے ساتھ پینا۔ ٭ پینے کے دوران برتن سے باہر تین مرتبہ سانس لینا: ایک حدیث میں ہے کہ ’’ صلی اللہ علیہ وسلم پینے کے دوران تین مرتبہ سانس لیا کرتے تھے۔‘‘ [مسلم]
Flag Counter