Maktaba Wahhabi

82 - 94
٭ بیٹھ کر پینا:ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ ’’ تم میں سے کوئی شخص کھڑا ہو کر نہ پئے۔‘‘ [مسلم] ٭ پینے کے بعد الحمد للّٰه کہنا:ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ ’’بے شک اللہ تعالیٰ بندے سے اس وقت راضی ہو جاتا ہے جب وہ کوئی چیز کھاتا ہے تو اس کا شکر ادا کرتا ہے اور کوئی چیز پیتا ہے تو اس پر بھی اللہ کا شکر ادا کرتا ہے۔‘‘ [مسلم] نوٹ:مندرجہ بالا سنتیں صرف پانی پینے کی نہیں بلکہ ہر مشروب کی ہیں۔چاہے وہ گرم ہو یا ٹھنڈا۔جبکہ اس دور میں بہت سارے لوگ صرف پانی پیتے ہوئے ان سنتوں کا خیال رکھتے ہیں اور باقی مشروبات میں نہیں رکھتے حالانکہ یہ فرق کرنا غلط ہے۔ اگر نیت نیک ہو تو ! یہ بات ہر انسان کو معلوم ہونی چاہیے کہ تمام مباح اعمال جیسے نیند،کھانا پینا اور طلبِ رزق وغیرہ ہیں ان کوعبادات میں تبدیل کیا جا سکتاہے۔او ران کے ذریعے ہزاروں نیکیاں کمائی جا سکتی ہیں بشرطیکہ اس کی نیت اللہ کا تقرب حاصل کرنا ہو۔رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’ تمام اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔اور آدمی کیلئے وہی ہے جس کی اس نے نیت کی۔‘‘ [بخاری،مسلم]
Flag Counter