Maktaba Wahhabi

85 - 94
حضرت عبد اللہ بن عمررضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم ایک مجلس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے یہ دعا سو مرتبہ سنا کرتے تھے: ﴿رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَتُبْ عَلَیَّ إِنَّکَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ ’’ اے میرے رب ! مجھے معاف فرما اور میری توبہ قبول کر،بے شک تو ہی توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔‘‘[ابو داؤد،ترمذی:صحیح] غور کریں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی وقت میں دو عبادتیں کیا کرتے تھے۔ایک صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ مجلس اور انھیں دین کی تعلیم دینا اور دوسری اللہ کا ذکر اور استغفار اور توبہ۔
Flag Counter