Maktaba Wahhabi

89 - 94
خوف کے ساتھ اور زور کی آواز کی نسبت کم آواز کے ساتھ۔اور اہل غفلت میں سے مت ہونا۔‘‘ لہذا ذکر کرنے والے کو پتہ ہونا چاہیے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے اور کس عظیم ذات کا ذکر کر رہا ہے ! تاکہ ظاہری اور باطنی طور پر اللہ سے اس کا تعلق قائم رہے۔ اللہ کی نعمتوں میں غور وفکر ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ﴿تَفَکَّرُوْا فِیْ آلَائِ اللّٰہِ وَ لَاتَفَکَّرُوْا فِیْ اللّٰہِ ’’ اللہ کی نعمتوں میں غور وفکر کیا کرو اور خوداللہ میں غوروفکر نہ کیا کرو۔‘‘[الطبرانی فی الاوسط،البیہقی فی شعب الایمان۔البانی نے اسے حسن قرار دیا ہے) وہ امور جو دن اور رات میں بار بارکئے جا سکتے ہیں ان میں سے ایک ہے اللہ کی نعمتوں کا احساس اور ان پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا۔چوبیس گھنٹوں میں کتنے مواقع ایسے آتے ہیں جن میں انسان اگر اپنے اوپر اللہ کی نعمتوں کو یاد کرے تو بے ساختہ طور پر اس کی زبان سے’ الحمد للہ ‘ کے الفاظ جاری ہو جائیں ! مثال کے طور پر:
Flag Counter